0

Jotay (Shoes) Me Namaz Parhna / جوتوں میں نماز

on 6:18 PM | by
| Posted in جوتے میں نماز, نمازمحمدی
جوتوں میں نماز پڑھنے کا ثبوت

جوتوں میں نماز کے حکم کے بارے میں بھی ہمیشہ کی طرح فقہ حنفی صحیح احادیث کو رد کر کے منکرِ حدیث بننے میں پیش پیش ہیں۔جوتوں میں نماز پڑھنا اتنا پیچیدہ مسئلہ نہیں جتنا بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ جوتے پاک اور صاف ہوں یعنی کسی قسم کی گندگی نہ لگی ہو۔ نماز پڑھنے سے پہلے اچھی طرح نیچے سے چیک کر لیں کہ کہیں کوئی گندگی وغیرہ نہ لگی ہو اور اگر گندگی لگی ہو تو زمین پر رگڑ کر صاف کر لیں یا پھر پانی سے دھو کر نماز ادا کرلیں۔

آج کل مساجد میں کارپیٹ اور کالین وغیرہ بچھے ہوتے ہیں جن کی صفائی وغیرہ کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔اس لیے ایسی مساجد میں جوتوں میں نماز نہ پڑھی جائے ۔ آپ نے اکثر فوجی جوانوں اور مجاہدین کو پہاڑوں ، جنگلوں اور ریگستانوں میں جوتوں میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہو گا۔

اگر آپ کہیں پارک ، کھیل گراوؑنڈ، پیدل سفر یا کھلے آسمان تلے ہوں تو ضرور جوتوں میں نماز ادا کرکے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت پر عمل پیرا ہوں تاکہ قیامت کے دن اللہ رب العزت ہمیں پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور حوض کوثر کے جام پینے والے خوشنصیبوں میں شامل فرمائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں