0

Dono Sajdoon K Darmeyan Jalsa Main Parhi Jane Wali Dua / دوسجدوں کےدرمیان جلسہ میں دعا

on 10:51 PM | by
| Posted in جلسہ, نمازمحمدی
Dono Sajdoon K Darmeyan (Jalsa) Main Dua

دو سجدوں کے درمیان بیٹھنا جلسہ کہلاتا ہے اور اس جلسہ کی کیفیت میں بیٹھے ہوئے دعا پڑھنا صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ جلسہ بھی دیگر سنتوں کی طرح پیارے رسول ﷺ کی سنت ہے جس پر عمل ہر اہلِ ایمان کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ نیچے دی گئی چند صحیح احادیث میں جلسہ کا کرنا، اس کا طریقہ اور اس میں پڑھی جانی والی دعا بتائی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ جلسہ میں انتہائی اطمینان کے ساتھ بیٹھنا اور دعا کو پڑھ کر دوسرا سجدہ دینا بھی شامل ہیں۔

جیسہ کہ ہمارے علاقوں میں دیکھا جاتا ہے کہ بے چارے سادے سے مسلمان جن کو اتنی سمجھ بوجھ نہیں وہ پہلے سجدے کے اوپر ہی دوسرا سجدہ دے بیٹھتے ہیں اور درمیان میں تشہد کی طرح بیٹھنا بھی گوارہ نہیں کرتے۔ ایسا میں ان کا بھی قصور ہے جو دنیا کے لیے تو بہت دماغ استعمال کرتے اور سوچ بچار کے بعد چیز خریدتے لیکن دین کے علم کو حاصل کرنے کے لیے کوئی محنت نہیں کرتے اور ساتھ ہی ان پیٹ پجاری مولویوں کا بھی جرم ہے جو لوگوں کو اپنے پیچھے لگائے رکھتے ہیں

بہرحال ہمارا کام تھا پہنچا دینا جو ہم کر رہے ہیں اللہ کی عطا سے۔ پھر بھی پڑھنے والے پر فرض ہے پیارے رسولﷺ کی باتوں کو لوگوں تک پہنچائے اور عمل پیرا بھی ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں