0

Rokooh K Bahd Kharay Ho Ker Qoma Me Dua / رکوع کے بعد قومہ میں دعا

on 6:48 PM | by
| Posted in قومہ, نمازمحمدی
رکوع کے بعد قومہ میں دعا

قومہ نمازِ محمدی کی دیگر سنتوں کی طرح بہترین سنت ہے جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی واضع اور صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ رکوع کرنے کے بعد سیدھے کھڑے ہونا اور تمام اعضاء جسم اپنی اپنی جگہ پر چلے جانے کا نام ہے جہاں پر مسنون دعائیں پڑھنا صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ نیچے فراہم کی گئی یہ تمام احادیث صحیح اور جامع ہیں جن کا مکمل حوالہ ڈھونڈنے کے لیے سکرین شاٹ لگائے گئے ہیں۔

حنفی نماز میں قومہ، جلسہ، تورک، جلسہ اتراحت و دیگر احادیث کا نام تک نہیں لیا جاتا۔ لیکن الحمد اللہ اللہ کے فضل سے ہمارا کام و منہج لوگوں کو اللہ رب العالمین کے دین کی طرف بلانا اور صحیح احادیث کے ذریعے لوگوں کی اصلاح کرنا اور نبوی نماز کا پیغام لوگوں تک پہنچاناہے۔

قومہ میں دعا پڑھنا مسنون عمل ہے جیسا کہ نیچے دی گئی ایک حدیث میں صحابی نے یہ عمل کیا تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دعا کو پڑھنے کی فضیلت بیان فرمائی۔ لہذا تمام اہل ایمان سے گزارش ہے کہ اس سنت کو اپنی نماز کا حصہ بنا کر اپنی نمازوں کو نبی علیہ السلام کی سنت کے مطابق ادا کریں اور فقہ حنفی کے کذاب مولویوں کے فتنے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔

نیچے دی گئی 15 صحیح احادیث میں واضع طور پر قومہ کو ادا کرنے ، اس کو لمبہ کر کے تمام اعضائے جسم کو اپنی اپنی جگہ پر جانے کے بعد مسنون دعا کو پڑھ کر سجدے کی طرف جانا چاہیئے کیونکہ یہی سنت ہے اور سنت ہی میں خیر ہے۔کیونکہ جو سنت کو تَرک کرے گا وہ اپنی آخرت کے بارے میں خود ہی فکر کرلے۔

نوٹ: قومہ میں ہاتھوں کو باندھنا یا کھلا چھوڑنے کا مسئلہ اختلافی مسئلہ ہے۔بعض جمہور علماء کا موقف ہے کہ رکوع کے بعد ہاتھ باندھے جائیں جبکہ بعض کے نزدیک ہاتھ کُھلے چھوڑنا چاہیئے۔واللہ اعلم



قومہ کا طریقہ

ایک تبصرہ شائع کریں